پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز سے سامان کی شفٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پپو کے مطابق بول انتظامیہ کے ذمہ داران ورکرز کو تسلیاں کراتے پھررہے ہیں کہ بول کے فروخت ہونے کی خبریں افواہ ہے، لیکن دوسری جانب بول نیوز سے کنٹینرز بھر کر سامان کی شفٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پپو کے مطابق ۔ تیسری اور چوتھی منزل تقریباً خالی ہو چکی ہے۔ تمام سامان بول نیوز سے ایگزیکٹ کے دفتر شفٹ کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ بول نیوز کی بلڈنگ کے باہر جو پوری بلڈنگ کا جنریٹررکھا ہواتھا اسے بھی ایگزیکٹ کے دفتر شفٹ کر دیا گیا ہے۔(کچھ عرصہ پہلے جب عمران جونیئر ڈاٹ کام پر پپو نے خبر دی تھی کہ بول نیوز کے دفترمیں ایگزیکٹ کا کام بھی زوروشور سے جاری ہے تو انتظامیہ نے اسے فیک نیوز قرار دیا تھا ، اب سامان کی شفٹنگ نے اس خبر کو سچ ثابت کردیا ہے۔)۔۔ دوسری جانب نئے مالکان کی جانب سے لگائے گئے نئے سی ای او بول نیوز کراچی دفتر میں مستقل آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر نیوز اور پروگرامنگ ہیڈ کے ہمراہ تمام ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کر رہے ہیں اور ملازمین سے مل بھی رہے ہیں۔ نیوز روم، پی سی آر، ایم سی آر، پروگرام اور نیوز اینکرز، سوشل میڈیا، پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ ہو چکا ہے۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ نئے سی ای او نے بول نیوز کا گزشتہ دوسال کا آڈٹ کرانا شروع کرادیا ہے۔ جس میں کمرشلز اور پیڈ کانٹینٹ سرفہرست ہیں۔ سوشل میڈیا سے کتنی کمائی ہوئی ہے،یا ہورہی ہے اس کا بھی آڈٹ کیا جارہا ہے۔پپو کے مطابق نئے سی او سے جب ملازمین نے بول نیوز کے بکنے کی خبر کے حوالے سے پوچھا تو انہوں مسکراتےہوئے ملازمین کو جواب دیا کہ بے فکرہو جائیں انشاء اللہ تعالیٰ اب بول کے بہت اچھے دن آنے والے ہیں اور کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا یہ وعدہ ہے میرا۔
بول نیوز سے سامان کی شفٹنگ کا سلسلہ شروع۔۔
Facebook Comments