bol news ki team par hamla

بول نیوز سے اے سی کا خاتمہ ، پنکھے لگادیئے گئے۔۔

بول نیوز کا مسلسل پستی کی جانب سفر جاری ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز کی نئی انتظامیہ نے تمام شعبوں اور ہیڈآفس کے تمام فلورز سے ائرکنڈیشنڈ ہٹا کر پنکھے لگانے کا حکم جاری کردیاہے۔۔ پپو کے مطابق  استقبالیہ اور کینٹین سے بھی اے سی ہٹا کر پنکھے لگا دیئے گئے ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ بول ہیڈآفس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بھی  بجلی بچانے کے لئے پورٹل پر نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے اور نئی انتظامیہ نے انہیں حکم دیا ہے کہ تمام ملازمین چھٹی کے وقت اپنے سسٹم بمعہ ایل سی ڈی باقاعدہ پاور آف کر کے جانئیں۔۔پپو کے مطابق بول نیوزکی نئی انتظامیہ نے جب بول ٹیک اوور کیا تھااور اس کے معاملات سنبھالے تھے تو کہا جارہا تھا کہ بول کے نئے مالکان پاور پلانٹس اور سولر سسٹم کے بڑے انویسٹر ہیں، لیکن بول کا جب سے چارج سنبھالا ہے،  ادارے کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین کو اب تک مارچ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔۔ جب کہ سوشل میڈیا ، نیوز روم  میں پسندیدہ افراد کی تنخواہوں میں اضافے کا فرمان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں