pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

بول نیوز سے 200 سے زائد ملازمین برطرف۔۔

پنجاب یونین آف جرنلٹس (پی یوجے) نے بول نیوز انتظامیہ کی جانب سے لاہور سے درجنوں صحافیوں سمیت ملک بھر سے دوسوسے زائد صحافیوں کو یکطرفہ طور پر جبری برطرف کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے ،اپنے ایک بیان میں پی یوجے کی صدر فرزانہ چودھری، جنرل سیکرٹری عامر ملک، سینئر نائب صدر عقیل انجم اعوان، نائب صدر مجیب اللہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید آفاق علی زیدی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہاشمی، خزانچی درخشندہ علمدار اور اراکین مجلس عاملہ نے بول نیوز انتظامیہ کی طرف سے صحافی ملازمین کیپانچ سے چھ ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کی بھی سخت ترین مذمت کی ہے، پی یوجے نے بول نیوز انتظامیہ سے تمام ملازمین کو ان کی ملازمتوں پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات فی الفور اداکئے جائیں، ورنہ پی یوجے بول نیوزکےد فاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرے گی۔(پریس ریلیز)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں