کراچی یونین آف جرنلسٹس کابول نیوز پر پولیس کے بغیروارنٹ چھاپےپراظہار مذمت۔صحافیوں کوہراساں کرنااور تشددکانشانہ بناناآزادی صحافت پرپابندی کےمترادف ہےصدرکےیوجےفہیم صدیقی اور دیگرکامعاملےکی شفاف تحقیقات کرانے کامطالبہ۔۔ کے یوجے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس نےبول نیوزپر بغیر وارنٹ پولیس کے چھاپے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔صدرکےیوجےفہیم صدیقی نےچھاپے کی مذمت کرتےہوٸےکہاہے کہ چھاپےکےدوران صحافیوں اور ورکرزکوہراساں کرنےاور تشددکرنےکی جتنی مذمت کی جاٸےکم ہے۔انکاکہناتھاکہ پولیس کایہ اقدام غیرقانونی اور آزادی صحافت کےخلاف ہے۔ جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا نے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے اور ذمے داروں کے خلاف کاررواٸی کا مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ جہاں میڈیا ہاٶس یامیڈیا ورکرز کے خلاف غیرقانونی کاررواٸی ہوگی کےیوجے اس کےخلاف آواز بلند کرے گی۔
بول نیوز پر چھاپے کی مذمت۔۔
Facebook Comments