چھ سال سے بول نیوز کے سابقہ ملازمین تنخواہوں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگیوں کے خلاف لیبر کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ چھ سال کے دوران درجنوں سماعتیں ہوئی۔ ان چھ سالوں میں بول نیوز مینجمنٹ کبھ مختلف حیلے بہانے اور کبھی پیش نہ ہو کر تاخیری حربے اپناتے رہے اور ایک وقت ایسا آیا کہ مینجمنٹ نے اپنے ہی سابقہ ملازمین سے انکار کر دیا۔ اس پر بھی بول نیوز کی منیجمنٹ کو منہ کی کھانی پڑی اور تمام سابقہ ملازمین نے مینجمنٹ کا جھوٹ ثابت کر دیا۔ بول نیوز کی منیجمنٹ کے ناکام حربہ کے بعد لیبر کورٹ نے بول نیوز کے سابقہ ملازمین کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ فیصلہ کے بعد بول نیوز کی منیجمنٹ نے فیصلہ کی کاپیاں وصول کیں اور سیٹلمنٹ کا عدالت میں بیان دیا تاہم بول نیوز منیجمنٹ ابھی تک فرار ہے۔ لیبر کورٹ کے فیصلہ کے باوجود بول نیوز مینجمنٹ سے لیبر کورٹ نے رابطہ کرنے کوشش کوششیں کیں لیکن مینجمنٹ لیبر کورٹ میں پیش نہیں ہوسکی بلکہ الٹا تمام نمبرز بند کر دیئے۔ بول نیوز کی منیجمنٹ کی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری پر سابقہ ملازمین میں شدید غم و غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے اور فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔