bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول نیوز نے کئی بیوروز دفاتر بند کردیئے۔۔

بول نیوز ہیڈآفس کے بعد اب بیوروز سے چھانٹیوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی بیوروز بند کردیئے گئے ہیں۔۔پپو کے مطابق سکھر حیدرآباد بیورو بند ، ایک ایک رپورٹر اور ایک ایک کیمرہ مین فارغکردیاگیا۔۔ لاڑکانہ بھی بند کیمرہ مین فارغ۔۔پپو کے مطابق فیصل آباد ، ملتان بھی بند ہی سمجھیں باقی عملہ فارغ ہے بس ایک ایک رپورٹر کیمرہ مین بچے ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ان دفاتر کے تین ماہ کا کرایہ اور یوٹیلٹی بلز بھی ادا نہیں کئے گئے ہیں۔لاہور اسلام آباد کی بھی یہی حالت ہے۔۔پپو نے بتایا کہ ایک روز قبل ہی ڈیسک سمیت مختلف شعبوں سے چالیس سے زائد لوگوں کو فائرکیاگیا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔فائر کئے جانے ملازمین، باعزت طریقے سے نوٹس پیریڈ سرو کر کے جانے والے ملازمین اور سالانہ چھٹیاں اویل کرنے والے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اور انہیں اپنے واجبات، تنخواہ مانگنے پر مسلسل ٹالا جارہا ہے، جب کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انہیں جنوری میں ادائیگی کی جائے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں