bol news ko ishteharaat rokne ke hukum par amal daramad ka mutaalba

بول نیوز، ملک بھرسے 200 صحافیوں کی جبری برطرفی۔۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے بول نیوز انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر سے 200 کے قریب جبکہ لاہور سے 20 صحافیوں کی بغیر واجبات اور تنخواہوں کے جبراًبرطرفی کی شدید مذمت کی ہے۔ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے بول نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس ظالمانہ اقدام کو واپس لیں اور صحافیوں کو تنخواہیں اور واجبات ادا کئے جائیں وگرنہ لاہور کی صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔دریں اثناپنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہدرفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاوربیگ واراکین مجلس عاملہ نے نے بول نیوز انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر سے 200 کے قریب جبکہ لاہور سے 20 صحافیوں کی بغیر واجبات اور تنخواہوں کے جبراًبرطرفی کی شدید مذمت کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہدرفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاوربیگ نے بول نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس ظالمانہ اقدام کو واپس لیں اور صحافیوں کو تنخواہیں اور واجبات ادا کئے جائیں وگرنہ لاہور کی صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں