کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمد ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے بول نیوز کی انتظامیہ کی طرف سے تنخواہوں میں تاخیر اور عدم ادائیگی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بول انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام تنخواہیں فی الفور ادا کرے۔ کے یو جے دستور کے ذمہ داران نے کہا کہ ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ بول کے موجودہ مالکان نے چینل کو فروخت کردیا ہے، ایسے میں موجودہ انتظامیہ پر یہ لازم ہے کہ وہ واجب الادا تمام تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کرنے کے بعد ہی چینل بیچیں۔جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا کہ چینل خریدنے والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ چینل کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے ملازمین کے سارے واجبات کلیئر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے پیمرا چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ چینل پرانی سے نئی انتظامیہ کو اس وقت تک منتقل نہ کریں جب تک تمام ملازمین کے مکمل واجبات ادا نہ کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے بغیر چینل کا نظم و نسخ سنبھالنے والی انتظامیہ پر لازم ہے کہ وہ پہلے دن ہی ملازمین کی پرانی تنخواہیں ادا کرے۔
بول نیوز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی۔۔
Facebook Comments