بول نیوز میں لابی ازم اور فیوریٹ ازم کا زور، متعدد صحافی اور میڈیا ورکرز تنخواہوں میں اضافے سے محروم رہ گئے۔۔ بتایا جاتا ہے کہ بول نیوزکے سابقہ پریذیڈنٹ کی ادارے سےجاتےجاتے اقربا پروری۔ متعدد صحافی ورکرز اور دیگر ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم رہ گئے۔سابق نیوز پریذیڈنٹ کی سفارشات پر مرتب کی گئی فہرست میں من پسند ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد دیگر ملازمین میں بے چینی پھیل گئی۔ بول نیوز کےتقریبا تمام شعبہ جات جن میں نیوز روم، بیورز، پروگرامنگ اور سوشل میڈیا کے متعدد ورکروں کی تنخواہوں میں من مانا اضافہ کیا گیا جبکہ دیگرملازمین کو محروم کردیا گیا۔ادارے میں دوہری پالیسی کی وجہ سے ملازمین میں آپس میں بحث و تکرار، ایک دوسرے کو افسران کے لاڈلے ہونے کے طعنے دینے لگے۔تنخواہوں میں اضافے سے محروم صحافی ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ اس ادارے میں عرصہ دراز سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن انھیں مئی میں جاری ہونی والی تنخواہوں میں انکریمنٹ سے محروم رکھا گیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ آج کے حالات میں مہنگائی کے سبب گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے، ادارے کی انتظامیہ کو مساوی طور پر تمام ورکروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے تھا نہ کہ من پسند افراد کی۔متاثرہ ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بول نیوز کے نئے سی ای او سے انھیں مکمل انصاف کی توقع ہے، اُن سے امید ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں گے۔ ۔
بول نیوز میں فیوریٹ ازم، ملازمین میں بے چینی۔۔
Facebook Comments