pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

بول نیوز میں برطرفیاں ،شوز بند، بڑی وکٹیں اڑنا شروع۔۔

بول نیوز کے حوالے سے پپو کی خبر ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی۔ نئی انتظامیہ نے بول والاز سے اپنے تعارفی پروگرام میں زور دے کر کہا تھا کہ پپو کی خبروں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں، لیکن ہو وہی رہاہے جو پپو بتارہا ہے۔بول نیوز میں ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے پپو نے پیشگی خبردار کردیا تھا، بدھ کے روز سے نئی انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد شروع کردیا۔ چند روز قبل نئے مالکان نے بول نیوز سے کم از کم 200 افراد کو فوری طور پر نکالنے کا جو فیصلہ لیا تھا اب اُس پر ہنگامی طور پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔پپو کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دو بڑے صحافی و اینکر سمیت پروگرام پروڈکشن کے ہیڈ، ٹیکینکل ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ سمیت متعدد افراد کی وکٹیں اڑا دی گئی ہیں۔ وہ تمام نیوز کاسٹرز جو نیوز بیس شوز کیا کرتے تھے اُنکے شوز بھی فوری بند کرکے اُنہیں صرف خبریں پڑھنے کی حد تک محدود کر دیا گیا ہے۔پپو نے کہا ہے کہ بول نیوز سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ کہ ایچ آر ہیڈ ملازمین کو بلا کر انہیں زبانی برطرفی کا حکم سناتے ہیں، ساتھ ہی ملازم کی طرف سے پہلے سے تحریر شدہ استعفا سامنے رکھ کر کہاجاتا ہے کہ اس پر سائن کردیں ، اگر آپ استعفا دیتے ہیں تع آپ کی تنخواہیں/بقایاجات نہیں روکے جائیں گے۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ہر شعبے سے برطرفیاں کی جائیں گی کیوں کہ نئی انتظامیہ کو لگتا ہے کہ بول نیوز میں ضرورت سے زیادہ لوگ بھرتی ہیں، جنہیں کم کیا جانا ضروری ہے۔ ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں کے حوالے سے پپو نے بتایا ہے کہ مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک فائرنگ مکمل نہیں ہوجاتی تب تک ملازمین کی تنخواہیں کلیئر نہیں کی جائیں گی، حیرت انگیز طور پر خود مالکان کی اپنی ٹیم اس پر متفق نظر نہیں آتی، کیوں کہ  انہیں اس کے شدید ردعمل کا خدشہ ہے۔پپو کے مطابق برطرفیوں، چھانٹیوں سے بچ جانے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں بھی کی جائیں گی تاکہ خسارے پر قابو پایا جاسکے اور اخراجات قابو میں لائے جائیں۔۔پپو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بول کی نئی انتظامیہ شاید اسے چلانے نہیں بند کرنے کی نیت سے آئی ہے،اگر ایسا نہیں تو پھر وہ ڈرائی کلین کرکے بول نیوز کو آگے کسی اور کو فروخت کردیں گے۔ پپو نے اس حوالے سے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ سما اور نیوز ون بھی فروخت ہوئے، وہاں نئے مالکان، نئی انتظامیہ آئی جنہوں نے ٹیک اوور کرتے ہی حالات بہتر بنانا شروع کردیئے۔لیکن بول نیوز میں اب تک ایسا کوئی سین نظر نہیں آرہا۔۔ بنک اکاؤنٹس کھولنے کا شور مچا لیکن اب تک تنخواہیں کیش ہی مل رہی ہیں اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق آگے بھی کیش میں ہی آئیں گی۔ اسلام آباد کا دو فلور پر مشتمل آفس ایک فلور تک فوری محدود کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے گئے، لاھور کا دفتر بھی تبدیل کرنے کی اطلاعات ہیں۔اسلام آباد آفس کا دورہ کرنے کے دوران نئے مالکان نے ملازمین سے گفتگو کے دوران یہ  کہا تھا کہ مجھے میری انویسٹمنٹ اور اُس سے ملنے والے پرافٹ سے مطلب ہے اگر مجھے بول سے پرافٹ نہیں ہوا میں فوری چینل بند کردوں  گا۔ یہ سب اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ یا تو چینل بند ہوگا اور یا کسی اور کو پھر سے بیچ دیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں