bol news ne labor court ki ahkamaat ko hawa mein uradiaa

بول نیوز میں برطرفیاں،صحافتی تنظیموں کی مذمت۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نےبول نیوز سےکےیوجےکےممبرابرارالرحمن اورعمران علی کوجبری طوربرطرف کرنےکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔مجلس عاملہ نےفوری طورہرابرارالرحمن اورعمران علی  کوبحال کرنےکامطالبہ کیاہےاور بول انتظامیہ کومتنبہ کیاہےکہ وہ مزیدلوگوں فارغ کرنےکی منصوبہ بندی ختم کریں۔اگراس نے میڈیاورکرزکوانتقامی کاررواٸی کا نشانہ بنانا بندنہ کیاتوکل آپ کےحق میں آوازبلندکرنےوالاکوٸی نہیں ہوگا۔۔ایک بیان میں کےیوجےنےبول انتظامیہ کےاس عمل کوانتقامی کاررواٸی قرادیتےکہاہے کہ بول انتظامیہ مسلسل میڈیا ورکرزکےساتھ نامناسب رویہ اختیارکررہی ۔تنخواہ بروقت ادانہ کرنےبول اخبارکےملازمین کےواجبات ادانہ کرکےصحافیوں اور ورکرزسے مسلسل زیادتی کی جارہی ہے اور جب کراچی یونین آف جرنلسٹس نےاحتجاج کیاتوانتقامی کاررواٸیاں شروع کردیں۔ یہ بول انتظامیہ کا انتہاٸی قابل مذمت اور نان پروفیشنل اقدام ہے۔بول انتظامیہ یادرکھےکہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کےیوجے بول انتظامیہ کی صحافی دشمن پالیسی کےخلاف احتجاج جاری رکھےگی۔مجلس عاملہ مطالبہ کرتی ہےکہ ابرارالرحمن اورعمران علی کوفوری طورپرملازمت پربحال کیاجاٸے۔ مجلس عاملہ کاکہناہے کہ اگربول انتظامیہ نےانتقامی کاررواٸی کاسلسلہ بندنہیں  کیاتوکل بول نیوزکےحق میں کوٸی آوازبلند نہیں ہوگی۔۔ دریں اثنا کے یوجے دستور نے بھی بول نیوز کراچی بیورو سے  ملازمین کی جبری برطرفی پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کے یو جے دستور کے صدر خلیل احمد ناصر، جنرل سیکریٹری نعمت خان، دیگر عہدیداران  اور مجلس عاملہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بول چینل  انتظامیہ فوری طور پر تمام ملازمین کی جبری برطرفی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے بول انتظامیہ سے تمام ملازمین کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے واجبات اور تنخواہیں بھی بروقت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں