بول نیوزکی اینکرپرسن فضہ اکبر خان نے بول سے استعفا دے دیا ہے اور سنو نیوز جوائن کرلیا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق وہ سنونیوز سے عید کے بعد اپنا ٹاک شو شروع کریں گی۔۔دوسری طرف پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز سے وابستہ جنرل مینیجر پروگرامنگ جبری رخصت کا شکارہوگئے ہیں۔۔ سابق کوآرڈینیٹر ایک بار پھر نئے پروگرامنگ ھیڈ بننے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگےہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد انٹرٹینمنٹ چینل مکمل طور پر بند کرنے کا خاموش فیصلہ کرلیا گیا ہے۔۔ جس پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اُنہیں نکالنے کا ناگزیر عمل زور و شور سے جاری ہے۔۔ جب کہ جن لوگوں کو جنوری میں اس وعدے کے ساتھ برطرف کیا تھاکہ انہیں مارچ میں سیلری اور بقایاجات ادا کردیئے جائیں گے، نکالے گئے لوگوں کاکہنا ہے کہ اب بول انتظامیہ ان کے فون بھی اٹھانے سے کترارہی ہے۔۔
