بول نیوز لاہور سے 14 کارکنان کی جبری برطرفی کی مذمت کرتےہوئے مطالبہ کیاہے کہ بلاجواز برطرف کیے گئے ملازمین کوفوری بحال کیا جائےـ پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدرصابر اعوان،جنرل سیکرٹری رحمان بھٹہ،نائب صدورشہزادہ خالد،احسان بھٹی ،میاں علی افضل،فنانس سیکرٹری طارق جمال، جوائنٹ سیکرٹریزعباداللہ بابربٹ،خواجہ سرمدفرخ،جاویدحاکم وارکان مجلس عاملہ نے مذمتی بیان میں کہاہے کہ بول انتظامیہ کی جانب سے کارکنان پرڈھائے گئے معاشی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،میڈیاکارکنان کو بلا وجہ ملازمتوں سے نکالنے کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں،بول انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ برطرف ملازمین کو بحال کریں بصورت دیگر بول کیخلاف احتجاج کیا جائے گاـ۔
Facebook Comments