jabri bartarfion ka notice lia jaegaa

بول نیوزکے اشتہارات روکنے کا مطالبہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بول نیوز سے میڈیا ورکرز کی بڑے پیمانے پر جبری برطرفیوں کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور بول کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام ملازمین کو فوری طور پر بحال کرے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بول نیوز کی انتظامیہ بدل گئی لیکن بول نیوز کے ورکرز دشمن رویہ نہیں بدلا ماضی میں بھی بول نیوز سے ملازمین کی ناصرف بڑے پیمانے پر جبری برطرفیاں کی گئیں بلکہ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسائل کا بھی سامنا رہا امید کی جارہی تھی کہ بول کی فروخت کے بعد نئی مالکان اور نئی انتظامیہ پرانے مالکان کی روش پر نہیں چلیں گے اور کے یو جے کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں نئی انتظامیہ نے یہ ظاہر بھی کیا تھا کہ وہ ادارے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے لیکن افسوس نئے مالکان بھی وہی سب کررہے ہیں جو پرانیانتظامیہ کی جانب سے ماضی میں کیا جاچکا ہے بیان میں کہا گیا کہ بول نیوز میں ایک طرف ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا نہیں کی جارہیں ادارے پر ملازمین کی 3 ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں اور دوسری طرف ملازمین کو بڑے پیمانے پر جبری برطرف کردیا گیا ہے موجودہ نگراں حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے بیان میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطرف ملازمین کی بحالی تک بول نیوز کو وفاق کی جانب سے کوئی اشتہار جاری نہ کیا جائے کے یو جے نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں میڈیا کی آزادی اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی بات کرتی ہیں تو اس موقع پر وہ میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہوں اور بول نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی پر اپنی انتخابی مہم کے اشتہارات بول نیوز کو اس وقت تک نہ دیں جب تک برطرف ملازمین کو بحال نہیں کردیا جاتا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں