bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول نیوز کے اینکرکا جسمانی ریمانڈ۔۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بول نیوزکے اینکر جمیل فاروقی کو دوروزہ جسمانی ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حکام نے ملزم جمیل فاروقی کو عدالت پیش کیااور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہی نہیں ،اسلام آباد پولیس کو کمرہ عدالت سے نکال دیا جائے ، عدالت نے کہا کہ میڈیا کو یہاں سے براہ راست رپورٹنگ کی اجازت نہیں ، جس پر وکیل نے کہا کہ لائیو ررپورٹنگ اور رپورٹنگ میں فرق ہے،جمیل فاروقی کو قابل ضمات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، دوران سماعت اسلام ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے، جمیل فاروقی کے وکیل نے کہا کہ مجسٹریٹ نے اپنی مرضی کی بات نکال کر مقدمہ درج کروایا مجھے امید ہے عدالت بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں