معروف اینکر پرسن جمیل فاروقی کو بول انتظامیہ نے آف ائر کردیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز کا ریٹنگ اسٹار اور پروگرام اینکر جمیل فاروقی کو بول نیو زانتظامیہ نے آف ائر کردیا ہے، جس کی وجہ بول انتظامیہ بھی بتانے سے قاصر ہے۔ پپو کے مطابق دو روز سے جمیل فاروقی کو بول نیوز کی اسکرین سے دور رکھا ہوا ہے، پپو کا کہنا ہے کہ جمیل فاروقی کو آف ائر کرنے کے لئے مبینہ طور پر پریشر تھا جسے بول انتظامیہ شایدبرداشت نہ کرسکی۔ اس حوالے سے جب جمیل فاروقی سے رابطہ کرکے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔۔ تاہم بول انتظامیہ کے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایک دو روز میں جمیل فاروقی پر عائد پابندی ختم ہوسکتی ہے۔ جمیل فاروقی کا پروگرام ۔۔نیشنل ڈیبیٹ ودھ جمیل فاروقی۔۔ بول نیوز کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام ہے، جو ہر پیر سے جمعہ تک رات گیارہ بجے آن ائر ہوتا ہے۔
بول نیوز کا ریٹنگ دینے والا اینکر آف ائر۔۔
Facebook Comments