بول میں ورکردوست گروپ پریزیڈنٹ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نہ صرف دو بیورودفاتر بند کردیئے گئے بلکہ اسلام آباد بیورو سے بھی ٹیکنکیکل کا آدھے سے زیادہ اسٹاف نکال دیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ بول کے نئے صدر کے کہنے پر گلگت اور آزادکشمیر کے بیورودفاتر بندکرکے اس کا پورااسٹاف بغیر کسی حساب کتاب کے فارغ کردیاگیا۔۔ بول انتظامیہ نےہرفائر ہونے والے ورکرکو یہی بتارہی ہے کہ انہیں سمیع ابراہیم صاحب کے کہنے پر نکالا جارہا ہے۔۔ ورکردوست سمیع ابراہیم صاحب جہاں سوشل حلقوں میں اپنی نرم طبعیت اور انکساری و عاجزی کی وجہ سے پاپولر ہیں وہیں بول انتظامیہ انہیں ایک ویلن کے طور پر پیش کرنا شروع کرچکی ہے۔۔بول اسلام آباد سے بھی نکالے جانے والوں کو سادہ سے کاغذ میں ان کے واجبات بناکردیئے گئے ہیں اور ایکسپیئرنس سرٹیفیکٹ بھی ری جوائننگ سے دیئے جارہے ہیں جب کہ اکثریت دوہزار پندرہ سے ہائر کی گئی تھی۔۔
بول کے مزید 2 بیورودفاتر بند
Facebook Comments