بول نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں تعلیم پر بات کے دوران ذکر اچانک محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازمین کا چل نکلا۔۔جس پر بول کے چیف نیوز آفیسر چیخ چیخ کر پوچھتے رہے۔۔ محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور عملہ تنخواہ محکمہ تعلیم سے لیتا ہے لیکن وہ ڈیوٹی کہاں کرتا ہے؟ کوئی ان سے پوچھے گھوسٹ ملازمین آخر کہاں ہیں۔۔؟؟پپو نے جب یہ پروگرام دیکھا تو چپ نہ رہ سکا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جناب چیف نیو ز آفیسر صاحب۔۔دوسروں پر انگلیاں اٹھانےسے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لو۔۔ گھوسٹ ملازمین کا رونا تو رورہے ہو لیکن یہ گھوسٹ ملازمین آپ کے ادارے میں ہی کام کررہے ہیں اور تنخواہ محکمہ تعلیم سے لے رہے ہیں۔۔ لاڑکانہ کا رپورٹر قمبر کے علاقے میں پرائمری ٹیچر ہے،اسکول میں بچوں کو پڑھانےکے بجائے بول کی نوکری کررہا ہے۔۔لاڑکانہ میں ایک اور تازہ تازہ رپورٹر کو رکھا گیا ہے جو محکمہ تعلیم لاڑکانہ آفس میں جونیئر کلرک ہے۔۔یہ دو گھوسٹ ملازمین تو آپ کو بتادیئے ذرا چیک کروالیں۔۔اور ہاں۔۔نوابشاہ میں بھی ڈسٹرکٹ رپورٹر ایک گھوسٹ ٹیچر کو رکھا ہے جس کی شکایت آصف زرداری سے پریس کانفرنس کے دوران کی گئی تھی۔۔محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازمین بول میں کام کررہے ہیں۔۔ آپ جواب مانگ رہے تھے ناں۔۔ لیجئے جواب دے دیا۔۔