بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑا دے۔پیمرا کی کونسل آف کمپلین اپنے فیصلے پر عمل کروانے میں ناکام ۔۔چار ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود بول نے ابھی تک کسی بھی قسم کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی ہے ۔۔کئی سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد پیمرا کی کونسل آف کمپلین نے گزشتہ سال اگست میں دوسو ساٹھ افراد کے کیس کا فیصلہ دیا تھا کہ انکے واجبات فوری ادا کئے جائے جس پر بول ٹی وی نے روایتی ہٹ درمی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد تقریباً دو ماہ انتظار کےبعد ایک بھرپور مظاہرہ کراچی پیمرا کے آفس پر بھی کیا گیا تھا جس کے بعد کونسل آف کمپلین نے بول کے لئے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سرکاری اشتہارات بند کرنےکے لئے خطوط بھیجے تھے مگر ابھی تک سرکاری اشہارات ٹی وی پر چل رہے ہیں۔۔ اور پیمرا کے احکامات پر عمل درآمد بھی نہیں ہوسکاہے۔بول متاثرین نے صحافتی تنظیموں اور پیمرا سے بول انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔