wajubaat case bol intezamia ke saman jari

بول متاثرین کے واجبات کیلئے پیمرا کو خط۔۔

کراچی یونین آف جرنلٹس دستور نے بول نیوز کے متاثرہ صحافیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر پیمرا کی کونسل آف کمپپلینٹس کے چیئرمین کو خط لکھ دیا جس میں متاثرہ صحافیوں کے زیر التواء واجبات پر فوری فیصلے کی استدعاکی گئی ہے۔ کے یوجے دستور کے سیکرٹری سید نبیل اختر کی جانب سے چیئرمین سی او سی کی جانب سے فیصلے کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیمرا سی او سی کی جانب سے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر متاثرہ صحافیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ سی او سی ایک ہفتے کے اندر بول انتظامیہ کو واجبات ادا کرنے کی ہدایت کرے۔امید ہے سی او سی انصاف کے تقاضے پوراکرے گی۔پیمرا سی او سی کی خاموشی شکایتی کونسل کی ساکھ متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔پیمرا سی او سی کونسل  کی خاموشی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، سید نبیل اختر کا کہنا ہے کہ کے یوجے دستور متاثرہ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔متاثرہ صحافیوں کو انصاف دلانے کے لیئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں