bol mutasireen ka wajubaat or jabri bartarfion ke khilaaf ahtejaaj

بول متاثرین کا واجبات اور جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج۔۔۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے بول ایکشن  کمیٹی کے ہمراہ متاثرین کے واجبات کی عدم ادائیگی اور جبری برطرفی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔۔احتجاج میں سی آر اے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے متاثرہ صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی، اس موقع پر سی آر اے کے سیکرٹری ندیم احمد  نے پیمرا کی جانب سے بار بار اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکامی کی مذمت کی۔سی آر اے کے صدر شاہد انجم نے کہا کہ ‘صحافی یہاں قرضوں کی بھیک مانگنے نہیں بلکہ اپنے حقوق مانگنے کے لیے جمع ہوئے ہیں’۔ انہوں نے خبردار کیا کہ  پیمرا اپنے فیصلوں پر عمل درآمد میں ناکام ہوا تو احتجاج بڑے پیمانے پر ہوگا۔۔بول ایکشن کمیٹی کے کنوینئر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ 6 فروری کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے اجلاس میں بول متاثرین کی ادائیگی کے حوالے شیڈول جاری نہ کیا گیا تو بول کا گھیرائو کیا جائیگا۔۔بعد ازاں سی آر اے کے صدر شاہد انجم، شعیب برنی، عبید شاہ فرحان گل، محمد ریحان اور راجہ عمران پر مشتمل وفد نے پیمرا کے ڈی جی طفیل چنہ سے ملاقات کی اور اپنے  تحفظات کا اظہار کیا۔سی آر اے بول نیوز کے ملازمین کو واجبات کی فوری ادائیگی اور جبری برطرفی کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم پیمرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں