bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول ملازمین تنخواہوں سے محروم، لاکھوں کے اینکرز کی بھرتیاں۔۔

بول نیوز میں مینجمنٹ کی جانب سے پیدا کردہ خود ساخہ تنخواہوں کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ گذشتہ دو ماہ سے (مارچ اور اپریل )بول نیوز کے ملازمین کو تنخواہیں تاحال نہ مل سکیں جبکہ دوسری جانب بول انٹرٹینمینٹ کے لئے لاکھوں روپیوں کا بجٹ جاری کیا جا رہا ھے۔  بول انٹرٹینمینٹ میں موجود انتہائی اہم ذرائع کے مطابق عنقریب بول انٹرٹینمینٹ کے لئے فوری طور پر نئے انٹرٹینمینٹ شوز کا آغاز کیا جارہا ہے جن کے ججز کی ہائرنگ 40 سے 50 لاکھ روپے فی جج کے حساب سے کی جا رہی ہے۔۔ اُس کے لئے نئے سیٹس کا بجٹ بھی منظور ہوگیا ہے، جس پر تقریباً کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ  لاکھوں روپے ماہانہ  تنخواہ والے تمام اینکرز کی اپریل کی  تنخواہ جاری  کردی گئی ہے۔(یعنی اپریل کی تنخواہ بھی انہیں بروقت دی جارہی ہیں) لیکن افسوس صد افسوس کہ چند ہزار ماہانہ  کمانے والے درجنوں ملازمین ابھی تک اپنے حق سے محروم ہیں۔ مینیجمنٹ کی جانب سے بول نیوز کے ملازمین کے سامنے حکومت کا بول کے ساتھ امتیازی سلوک، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال جیسے راگ الاپے جا رہے ہیں۔ جبکہ ملازمین کا ایک ہی شکوہ ہے کہ اگر واقعی بول کے معاشی حالات اتنے خراب ھیں تو مینیجمنٹ کی جانب سے بول انٹرٹینمینٹ کے لئے لاکھوں روپیوں کا بجٹ جاری ھونا، نئے شوز کے لئے لاکھوں روپے پر ججز ہائر کرنا، سیٹ بنوانا/لگوانا، اینکرز کی تنخواہ جاری ہونا یہ سب کیسے ممکن ہو رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں