bol mulazimeen ramzan ke ration keliye pareeshan

بول ملازمین رمضان کے راشن کیلئے پریشان۔۔۔

نیوزچینل مالکان نے اٹھارہ ارب کی نئی کمپنی تو خریدلی لیکن دوسری طرف  ملازمین رمضان کے راشن کیلئے پریشان ہیں۔۔رمضان سر پرہےراشن کہاں سے لائیں؟ یہ سوال بول نیوز کے ہر ملازم کے ذہن میں اٹھ رہا ہے، کیوں کہ بول والاز کو ابھی تک جنوری کی تنخواہ نہیں دی گئی، چند روز پہلے بڑی تعداد میں ملازمین سے جبری استعفے بھی لیے گئے، جنہیں کہا گیا تھا کہ استعفیٰ دینے پر جنوری اور فروری کی سیلری ادا کریں گے، لیکن  ابھی نکالے گئے یا نوکری پر موجود کسی ملازم  کو سیلری نہیں ملی، پپو کے مطابق سپورٹنگ اسٹاف کی سیلری چند دن پہلے ادا کی گئی ہے لیکن سپورٹنگ اسٹاف کے جن افراد کو یہ کہہ کر نوکری سے نکالا گیا تھا کہ جنوری اور فروری کی تنخواہ ادا کی جائے گی، انہیں تنخواہ نہیں دی گئی، ایشیا پاک کمپنی کی جانب سے بول خریدے جانے کے بعد یہ روایت قائم ہے کہ جن ملازمین کو نکالاجاتا ہے ان کی آخری کم سے کم دو سیلریاں ہڑپ کرلی جاتی ہیں، اس سے پہلے  بھی بول میں بڑی تعداد میں ملازمین کو سیلری آنے سے چند دن پہلے نکالاگیا تھا لیکن تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔جون دوہزار تئیس کی ایک سیلری بول میں آج بھی پینڈنگ ہے، ٹرانزیشن کے دوران تقریبا ترپن ہزار سیلری والے ملازمین کو تنخواہ ادا کردی گئی تھی، اس سے زیادہ والوں کو ادا نہیں کی گئی تھی، وہ تنخواہ آج تک ملازمین ادا نہیں کی گئی، کئی مرتبہ ملازمین کو براہ راست کہا جاچکا ہے کہ اس تنخواہ کو بھول جائیں۔واضح رہے کہ  بول کے مالکان نے حال ہی میں اٹھارہ ارب روپے سے زیادہ کی ایک کمپنی خریدی ہے،     بول نیوز پر ہی نشر ہونے والی خبر کے مطابق ایشیاپاک انویسٹمنٹس نے لوٹے کیمیکل کے اکثریتی شیئرز اڑسٹھ ملین ڈالرز میں خریدے ہیں، بول نیو ز کے مطابق ایشیا پاک نے پچہتر اعشاریہ ایک فیصد شیئرز خریدے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں