bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول ملازمین مارچ کی تنخواہوں سے محروم۔۔

بول کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ،بےحسی کی انتہا نا تو عید پر تنخواہیں دی گئیں اور نا ہی عید کے بعد بول کے بیشتر ملازمین عید الفطر پر اپنے بچوں کے لئے نئے کپڑے تک نہیں بنا سکے،ایک جانب اینکرز کو بروقت لاکھوں روپوں کی تنخواہیں بمعہ بونس عید سے قبل ادا کردی گئیں وہیں چند ہزار کی تنخواہوں والوں نے بھی عید ادھار مانگ مانگ کر گزاری بول کا یہ دوہرا معیار خود آخر کب تک؟؟؟؟عزت سے نوکری کر کے حلال رزق کھانے والے ذلت اور فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔۔مختلف ڈپارٹمنٹ کے ہیڈز بھاری بھرکم تنخواہیں اور اچھا بونس لینے کے بعد چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ بول کے چند ہزار کی تنخواہوں والے صحافیوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نو بت آپہنچی ہے،کسی کے پاس گھر کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں تو کسی کے پاس بچوں کے اسکول کی فیس دینے کو نہیں،کوئی دکاندار کا ادھار دینے کے ڈر سے منہ چھپا رہا ہے تو کوئی اب کسی نئے ادھار کا انتظام کر رہا ہے،آخر اربوں روپے کا بزنس کرنے والے بڑے میڈیا چینلز صحافیوں پر یہ معاشی ظلم کب ختم کریں گے؟؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں