wajubaat case bol intezamia ke saman jari

بول ملازمین کو واجبات فوری اداکرنے کا حکم۔۔

 پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے بول نیوز کو 260 سابق ملازمین کی جانب سے درج کی گئی شکایات پر فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ پیمرا کے چیئرمین کی جانب سے کونسل آف کمپلینٹس (CoC)، اسلام آباد کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نور محمد ساحر بلوچ، نعمت خان، سمیع ابراہیم عبید شاہ اور دیگر 260 شکایت کنندگان نے بول نیوز کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی ملازمتیں پیشگی اطلاع کے بغیر ختم کر دی گئی تھیں اور انہیں ان کی تنخواہیں یا بقایا جات بھی ادا نہیں کیے گئے۔کونسل آف کمپلینٹس کے 89ویں اور 90ویں اجلاس، جو 13-14 جون 2024 اور 25 جون 2024 کو منعقد ہوئے، میں شکایت کنندگان اور چینل کے نمائندے کو طلب کیا گیا۔ کونسل نے معاملے پر تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد متفقہ طور پر شکایت کنندگان کے حق میں فیصلہ دیا اور بول نیوز کو 15 دن کے اندر واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا۔اگر بول نیوز نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا تو پیمرا قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، بول نیوز کو 13 ستمبر 2024 تک یا اس سے قبل تعمیل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمن ،جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر اور اراکین مجلس عاملہ نے پیمرا کی جانب سے بول انتظامیہ کو ملازمین کے واجبات ادا کرنے کے احکامات کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اس ضمن میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) ، بول ملازمین سید عبید شاہ ، نور محمد ساحر بلوچ،اور دیگر 260 شکایت کنندگان نے بول نیوز کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی ملازمتیں پیشگی اطلاع کے بغیر ختم کر دی گئی تھیں اور انہیں ان کی تنخواہیں یا بقایا جات بھی ادا نہیں کیے گئے۔کونسل آف کمپلینٹس کے 89ویں اور 90ویں اجلاس، جو 13-14 جون 2024 اور 25 جون 2024 کو منعقد ہوئے، میں شکایت کنندگان اور چینل کے نمائندے کو طلب کیا گیا۔ کونسل نے معاملے پر تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد متفقہ طور پر شکایت کنندگان کے حق میں فیصلہ دیا اور بول نیوز کو 15 دن کے اندر واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا۔اگر بول نیوز نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا تو پیمرا قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، بول نیوز کو 13 ستمبر 2024 تک یا اس سے قبل تعمیل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کونسل آف کمپلینٹس کی شنوائی میں کے یو جے کے سابق جنرل سیکریٹری نعمت خان اور موجودہ جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر نے شرکت اور ملازمین کی جانب سے دستیاب شواہد پیمرا کو فراہم کیے ۔ بعدازاں کیس کے فیصلے میں تاخیر پر گزشتہ ہفتے کے یو جے دستور کے جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر نے کونسل آف کمپلینٹس کے رکن افضل بٹ اور چیئرمین سید محمد علی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ معاملے کو فوری بنیاد پر حل کیا جائے اور ملازمین کو ان کے واجبات دلائے جائیں ۔ کے یو جے کے صدر ، جنرل سیکریٹری اور کابینہ نے واجبات کے احکامات کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ حکام ملازمین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں