bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول ملازمین کیلئے سیلری اپ ڈیٹ۔۔

پپو نے بول میں تنخواہوں کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ دی ہے، پپو کا کہنا ہے کہ دس مارچ تک تنخواہ ملنے کا کوئی آسرا نظر نہیں آرہا۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات ٹھوس بنیادوں پر دی جارہی ہے لیکن اگر بول انتظامیہ ضد میں آکر (کہ خبر عمران جونیئر ڈاٹ کام پر لیک کیسے ہوگئی) دس مارچ سے پہلے بھی دے سکتے ہیں تاکہ پپو کی خبر کو جھوٹا قرار دے سکے۔ دوسری طرف بول ملازمین نے بھی جیوملازمین کی طرح ہڑتال پر غور شروع کردیا ہے۔ متعدد ملازمین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر جلد تنخواہ نہ آئی تو وہ کرکٹ کے لائیو شو میں احتجاجاً نشریات معطل کر دیں گے جیسے ماضی میں فیصل عزیز کے شو میں یوا تھا کیوں کہ ملازمین کا کہنا ھے کہ کرکٹ شو کے لئے جو مہمان ہائر کیئے گئے ہیں اُنکا کُل بجٹ کروڑوں میں بیٹھ رہا ھے اوربقول ملازمین اُن سب کو ایڈوانس میں 50 سے 70 فیصد ادائیگیاں بھی کی جاچکی ہیں، بول انٹرٹینمنٹ اور نیوز کے نئے ہیڈ کوبول انتظامیہ نے نئی فوربائے فور گاڑی عنایت فرمادی ہے، جب کہ کئی چہیتے، بڑوں اور آر ایز کی تنخواہوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ کیا جاچکا ہے،اب مزید ہونے جارہا ہے۔ چند ہزار ماہوار تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ تو دور تنخواہوں کی ادائیگی نے ہی اُن کو رُلا کر رکھ دیا گیا ھے مصیبت یہ بھی کہ مینجمنٹ نے اس ٹرانسمیشن کی وجہ سے ملازمین کا آف تک بند کردیا ھے چھٹی کرنے پر تنخواہ میں کٹوتی اور شو کاز نوٹس جاری کرنے کا ظالمانہ حکم جاری کیا جاچکا ہے۔ لہذا وہ ملازمین جو پہلے ہی مہنگائی اور تنخواہوں می عدم ادائیگی کی چکی میں  پس رہے ھیں اُنہوں نے  اپنے آر ایز کے ذریعے اپنی مینجمنٹ کو خبردار کرنا شروع کردیا ہے کہ جلد اُنکی تنخواہیں ادا کی جائیں بصورت دیگر ملازمین احتجاج شروع کر دیں گے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ دوسری جانب بول انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر اس بار پھر تنخواہوں کے لئے کوئی احتجاج ہوتا ہے تو اس بار بھی احتجاج کرنے والوں کی فوری لسٹیں بنائی جائیں گی اور انہیں فوری فارغ کیا جائے گا، کیوں کہ بول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ملازم سے بلیک میل ہونا نہیں چاہتے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں