بول نیوز کی نئی مینجمنٹ نے چارج سنبھالتے ہی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگادیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز کی نئی انتظامیہ کی جانب سے لگایا جانے والا کٹ تنخواہ کے حساب سے ہے، کسی کے 3 ہزار، کسی کے 4 ہزار، کسی کے 5 ہزار، کسی کے 6 ہزار اور کسی کے دس سے بیس ہزار اور تیس ہزار روپے تک کٹ لگائے گئے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کٹ کے ساتھ ساتھ ملازمین کے تمام ای او بی آئی فنڈ، پروویڈینٹ فنڈ, انسینٹیو، مہنگائی الاؤنسز سمیت تمام مراعات کا بھی خاتمہ کردیاگیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ بول والاز کی جون کی سیلری بھی ابھی تک سب کو نہیں ملی ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ بول والاز شش و پنج میں ہیں کہ نئی انتظامیہ انہیں ان کے واجبات بھی دے گی یا نہیں۔۔ کیوں کہ زیادہ تر ملازمین کی چار سے پانچ تنخواہیں ادارے پر واجب الادا ہے۔۔پپو نے یہ بھی بتایا ہے کہ بول نیوزکے ایچ آر نے بول والاز کیلئے ایک میسیج چلایا جس کے مطابق بول کے پورٹل میں کچھ گڑ بڑ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے تنخواہوں میں کٹوتی، فنڈز کے کالمز کے ہٹ گئے ہیں۔ ٹیکنیکل ٹیم اس مسلئے کو حل کر رہی ہے۔ پپو کے مطابق بول نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے یہ انوکھا اور مضحکہ خیز لالی پاپ اس لئے دیا جا رہا کہ ، کٹ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بول والاز نے اپنا شدید ردعمل دیا اور صحافتی تنظیموں تک بھی بات پہنچ گئی، پپو کا کہنا ہے کہ صحافتی تنظیموں نے بول کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کی بھنک پڑتے ہی بول کے ایچ آر نے فوری نیا لالی پاپ دیا اور پورٹل میں گڑبڑ کی کہانی ڈال دی۔ ملازمین کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پورٹل پر پُرانی چیزیں واپس آنا شروع ہو رہی ہیں۔۔ایچ آر کے جاریکردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں کچھ تاخیر ہورہی ہے لیکن بہت جلد سب کو پوری تنخواہ دے دی جائے گی۔۔
بول ملازمین کے تنخواہوں میں کٹ لگ گیا۔۔؟؟
Facebook Comments