bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول ملازمین کے تمام الاؤنسز کا خاتمہ۔۔

بول نیوز میں اپریل کی تنخواہیں جون کی 3 تاریخ کو رات 2 بجے ادا تو کی گئیں مگر تمام  الاؤنسز کا بغیر کوئی وجہ بتائے خاتمہ کردیا گیا۔ پپو کا کہنا ہے کہ  بول انتظامیہ کے اس اقدام سے بول ملازمین شدید مایوس اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔ بول نے گزشتہ سال بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث پہلے 3 سے 12 ہزار تک کا  مہنگائی الاؤنس تنخواہوں میں شامل کیا تھا، اس کے بعد جنوری کے آخر میں ایک بار اور اعلان کیا گیا کہ مہنگائی حد سے زیادہ ہوچکی ہے اس لئے تمام بول والاز کی تنخواہ میں مہنگائی الاؤنس کو مزید بڑھایا جارہا ہے۔  مگر صرف ایک بار ہی  یہ الاؤنس ملازمین کو نصیب ہوا وہ بھی 2 ماہ کی تاخیر سے ملنے والی تنخواہ کے ساتھ جو کہ رمضان اور عید کے بعد ادا کی گئی تھی ، اور اب اچانک ہی دونوں  مہنگائی الاؤنس کا اچانک خاتمہ ہوگیا تو تمام بول والاز کی تنخواہوں میں کمی آگئی ۔ پپو  کا کہنا ہے کہ  یہ الاؤنسز ختم کردیئے گئے اور ملازمین کی تنخواہوں میں شامل نہیں کئے جائیں گے۔ پپو کے مطابق انتہائی مہنگائی کے اس دور میں بول  انتظامیہ  نے راتوں رات بول ملازمین پر ظلم کا پہاڑ توڑ دیا جس کے باعث اکثر ملازمین تنخواہوں کے ساتھ آنکھوں میں آنسو لئے دکھائی دیئے بول ملازمین کا کہنا ہے مجبور ہیں آواز اٹھائیں گے تونوکری سے نکال دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں