bol news mein baray pemanay par bartaarfian

بول میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین شدید پریشان۔۔

بول نیوز میں عید سے قبل ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے کی پر ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح عید سے قبل تنخواہوں کا کچھ فیصد حصہ ہی دے دیں تاکہ کم از کم عید کے 3 دن تو باعزت طریقے سے گزارے جاسکیں لیکن مینیجمنٹ کی بے حسی دیکھ کر لگ رہاہے کہ اس بار ملازمین کو تنخواہیں عید کے بعد بھی ملنا مشکل ہے۔ بعض ملازمین نے صحافتی تنظیموں سے رابطہ کیا تو اُن کے نمائندوں نے کہا کہ ہمارے بات کرنے کا کیا فائدہ، آپ لوگ اپنے حق کے لئے نہ تو کوئی آواز اُٹھاتے ہیں نہ ہی اس اس ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ہم بےگانی شادی میں عبداللہ کیوں بنیں؟ صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ جب ہم آپ کے حقوق کے لئے مینیجمنٹ سے بات کرتے ہیں تب آپ ملازمین میں سے کوئی بھی مینیجمنٹ کے سامنے ہمارے ساتھ نہیں چلتا اورمذاکراتی ٹیبل پرہمیں شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ جس پر ملازمین نے یہ جواب دیا کہ ایسا کرنے والوں کو فوری ادارے سے نکال دیا جاتا ہے ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں ہم مجبور و بےبس ہیں کیا کریں؟ یہاں سے نکالے جانے کے بعد ہمیں کسی دوسرے چینل میں نوکری تک نہیں ملتی یہاں کم از کم ایک آسرا تو ھے کہ ھم برسر روزگار ھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں