bol mein news programming head ne charge sambhal lia

بول میں نیو پروگرامنگ ہیڈ نے چارج سنبھال لیا۔۔۔

بول نیوز کا پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ گزشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا شکار تھا جس کی بڑی وجہ پروگرامنگ ہیڈ کی غیر موجودگی تھی، پروگرامنگ ہیڈ بننے کے لئے ڈپارٹمنٹ میں گروہ بندیاں عروج پر پہنچ چکی تھیں ، حد تو یہ ہے کہ T:20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرانسمیشن کے اختتام پر این ایل ای ہیڈ نے خود ساختہ طور پر اینکر کے زریعے خود کو پروگرامنگ ہیڈ اور ایک ریسرچر نے خود کو کانٹینٹ ہیڈ ڈکلیئر کروا کر آن آئیر ٹرانسمیشن کا کریڈٹ لیا، مگر اب باقاعدہ طور پر یکم جولائی سے عمیر فاروقی جو کہ ماضی میں کئی عرصہ ٹی وی ون اور نیوز ون میں بطور پروگرامنگ ہیڈ اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں، بول کا حصہ بن گئے ہیں، نئے پروگرامنگ ہیڈ نے اچانک آفس پہنچ کر سب کو حیران کر دیا جہاں ڈپارٹمنٹ کے دیگر لوگ اس کو شاہد جاوید کی جانب سے اچھا اقدام قرار دے رہے ہیں وہیں، دو خود ساختہ ہیڈز نے سر جوڑ لئے ہیں اور پریشانی میں مبتلا نظر آرہے ہیں کیونکہ دونوں سے پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کے تمام لوگ شدید اختلافات کا شکار تھے، دونوں نے اپنے ڈیرے نئے پروگرامنگ ہیڈ کے کمرے میں جما لئے ہیں،حال ہی میں پروگرام بیوپار کے ریسرچر اور کو ارڈینیٹر نے بھی انھی اختلافات سے تنگ آکر بول سے اپنے راہیں جدا کرلی تھیں ،اطلاعات کے مطابق پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے جلد اچھے فیصلے کئے جارہے ہیں اور نئے پروگرامز پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے، مگر ان لوگوں کو جو ڈپارٹمنٹ میں من مانیاں کر رہے تھے اور خود کو ہیڈ تصور کر رہے تھے ان کے تمام ارمانوں پر پانی پھر گیا ہے، پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کے علاؤہ بھی بول میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں ، نئے ایچ آر ہیڈ نے بھی چارج سنبھال لیا ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب بول کی سیلری ہر ماہ کی 10 تاریخ سے قبل آجایا کرے گی، پروگرام ڈپارٹمنٹ کی سیاسی رسہ کشی تھم چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے پروگرامنگ ہیڈ ڈپارٹمنٹ میں میرٹ کا قیام کس طرح عمل میں لاتے ہیں۔کیونکہ عید سے قبل پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ میں تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا تھا جس میں کچھ لوگوں کی تنخواہیں 100 فیصد تک بڑھ گئیں تھیں جبکہ کچھ لوگوں کو 2 ہزار روپے بڑھا کر ٹرخا دیا گیا تھا، نئے پروگرامنگ ہیڈ اور شاہد جاوید صاحب سے سب کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں