bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول میں غیرقانونی جبری برطرفیاں جاری۔۔

بول نیوز میں جبری برطرفیوں کا غیرقانونی عمل تاحال رک نہیں سکا۔۔ بائیس اور تئیس دسمبر کو بھی بول نیوز کی نئی انتظامیہ نے ملک بھر سے بڑی تعداد میں ورکرز کو اچانک نکال دیا۔ المیہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو ٹیلی فون پر یا واٹس ایپ پر نکالے جانے کا بتایاگیا۔۔اس حوالے سے کوئی قانونی راستہ نہیں اپنایا گیا۔۔پپو کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے اٹھارہ رپورٹرز سمیت کیمرہ مین، ڈی ایس این جی اسٹاف سمیت ڈیسک کے درجنوں لوگوں کو بیک جنبش قلم نکال دیاگیا۔۔اس سے قبل ایک ہفتہ قبل نکالے گئے  بول والاز نے بتایا ہے کہ انہیں بغیر کسی سیلری یا واجبات کے نکالاگیا، اب انہیں کہاجارہا ہے کہ جنوری میں واجبات ملنے کے امکانات ہیں۔۔دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے بول میں جبری برطرفیوں کے خلاف ستائیس دسمبر کو بول ہیڈآفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں