حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس نے بول انتظامیہ کی جانب سے حیدرآباد سمیت پانچ بیورو آفسز بند کرکے ملازمین کو بیروزگار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ملازمین کی بحالی کے لیے احتجاج سے لیکر عدالتی فورم تک جانے کا اعلان کر دیا۔۔حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد وسیم خان، جنرل سیکریٹری جام فرید لاکھو، ممبر ایگزیکیوٹو کاؤنسل اقبال ملاح اور جئے پرکاش مورانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بول ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے حیدرآباد سمیت پانچ بیورو آفسز بند کرکے ملازمین کو بیروزگار کیا ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے ہم اس عمل کے خلاف احتجاج سے لیکر بیروزگار ہونے والے ملازمین کی بحال کے لیے قانونی اقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اداروں سے سینکڑوں ملازمین کو جبری برطرف کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کیے گئے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔