bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول میں برطرفیاں ،سپریم کورٹ نوٹس لے۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈھاک کمیٹی نے بول نیوز سے 60 صحافیوں کی جبری برطرفیوں کی شدید مذمت کرتے ھوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس فائز عیسی ، پیمرا چیرمین سلیم بیگ سے  برطرف صحافیوں کی فوری بحالی اپیل کی ھے کی ،چئئرمین ایڈہاک کمیٹی امتیاز خان فاران اور اراکین کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس وقت میڈیا انڈسٹری کی صورتحال انتہائی پریشان کن ھے میڈیا انڈسٹری کا بحران ملک کی ترقی و سلامتی کے حوالے سے بھی پریشان کن ھے، ایسا محسوس ھوتا ھے کہ ففتھ جنریش وار اور ھائبرڈ وار کا نشانہ اس وقت پاکستانی میڈیا ھے۔ ایڈھاک کمیٹی اراکین نے کہا کہ اس صورتحال سے پی ایف یو جے کی قیادت پوری طرح آگاہ ھے اور قیادت ملک گیر احتجاج سمیت دوسرے آپشن پر غور کررھی ھے،اس ضمن میں پی ایف یو جے ہدایات پر کراچی سمیت  پورے ملک میں عمل درآمد کیا جائے گا،ایڈھاک کمیٹی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ،وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے بھی اپیل کی کہ وہ میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لئے تمام اسٹیک ھولڈرز کے مشورے سے مضبوط پالیسی تشکیل دیں جس میں صحافیوں کی ملازمتوں کے تحفظ اور تنخواھوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈھاک کمیٹی کے رھنماوں محمد امتیاز خان فاران،ارشاد کھوکھر اور ھارون خالد نے بول ٹی وی کی نئی انتظامیہ کے اقدامات پر بھی مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا  اور کہا کہ اسطرح کے اقدامات سے بول چینل کی ساکھ اور آمدن پر بھی منفی اثرات ھوں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں