Bol Me Operation Clean Up

بول میں آپریشن کلین اپ

بول انتظامیہ کو بھی آخرکار آپریشن کلین اپ کا خیال آگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے کے اہم  عہدیدار عدیل ارشد کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری شروع کردی گئی ہے ، بول ہیڈآفس میں جاری ایک ای میل میں بول والاز سے اس حوالے سے تعاون کی درخواست بھی انتظامیہ نے کی ہے۔۔ اسی طرح کرپشن کے الزام میں بول گیم شو کی پوری ٹیم کو معطل کردیا گیا جب کہ بول انٹرٹینمنٹ کے ہیڈ کو بھی اسی الزام میں معطلی کا سامنا ہے۔۔ پپو کے مطابق بول نیوزکے کراچی بیورو میں یہ افواہیں منگل کے روز سارا دن گردش کرتی رہیں کہ بیوروچیف عارف محمود کو بھتہ خوری اور جعلی ڈگری کے الزام میں معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔۔لیکن پپو نے ان افواہوں کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ بول کے بیوروچیف کراچی کے خلاف بھتہ خوری اور جعلی ڈگری کے حوالے سے کوئی انکوائری نہیں ہورہی ، وہ معاملہ کوئی اور ہے  جس کی انکوائری کی جارہی ہے،جس کا آئندہ چند روز میں فیصلہ آنے پر ساری تفصیل عمران جونیئر ڈاٹ کام کے قارئین کی خدمت میں پیش کردی جائے گی۔۔پپو کے مطابق معطلی میں   بیوروچیف سے اوپر والے افسر کا ہاتھ ہے جس کی آئے روز شعیب شیخ صاحب کے بنگلے میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ عدیل ارشد، بول انٹرٹینمنٹ کے ہیڈ کے خلاف کرپشن کے الزامات پر انکوائریاں چل رہی ہیں، جلد ہی کچھ اور بڑے نام تحقیقات کی زد میں آئیں گے، یہ وہ لوگ ہونگے جنہوں نے شعیب شیخ کی جیل یاترا کے دوران ادارے میں بڑے پیمانے پر مالی گھپلے اور کرپشن کی۔۔پپو نے شعیب شیخ کے اس بول فیصلے کو احسن قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آس پاس سے کرپشن زدہ لوگوں کو دور کریں اور جینئن ورکرز کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں تاکہ ادارہ پروان چڑھے اور اس کی بنیادیں مضبوط ہوسکیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں