بول نیوز میں آج اچانک کراچی بیورو چیف کو تبدیل کردیا گیا۔۔ پپو کے مطابق کراچی کے لئے نیابیوروچیف سینئیر صحافی شاہد جتوئی کو بنایا گیا ہے جنہیں رپورٹنگ کا ایک وسیع تکربہ ہے جب کہ اس سے پہلے والے بیورو چیف کے خلاف انکوائری چل رہی تھی جس سے متعلق بول ہیڈ آفس میں چہ مگوئیاں تھیں کہ موصوف کے خلاف جعلی ڈگری اور بھتہ خوری سے متعلق شکایات پر آفس والے انکوائری کررہے ہیں لیکن پپو نے اس قسم کی فوری تردید ہوئے بتایا تھا کہ ان کے خلاف کسی اور معاملے کی انکوائری چل رہی تھی اس دوران ان سے آفس کارڈ بھی لے لیا گیا تھا اور آفس داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔۔ پپو کے مطابق سابق بیوروچیف کی ہٹائے جانے پر ان کی لابی کے چار رپورٹر ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ نیا بیورو چیف اور ڈپٹی بیورو چیف دونوں کے متعلق کہاجاتاہے کہ یہ دونوں فیلڈ رپورٹر ہیں اور اپنے کام میں کوتاہی برداشت نہیں کرتے۔۔
Facebook Comments