pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

بول کی نئی انتظامیہ کے خلاف آج احتجاج کا اعلان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور  اور بول۔متاثرین ایکشن کمیٹی کے تحت  بول ملازمین کے واجبات، تنخواہوں جبری برطرفیوں اور بول انتظامیہ  کے نامناسب رویے کے خلاف بول ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ  آج یعنی جمعہ کو شام چار بجے ہوگا۔دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن  بول نیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن متاثرین بول نیوز کی دادرسی کیلئے  بروز جمعہ کراچی یونین آف جرنلسٹ ( دستور ) اور  ایکشن کمیٹی کی جانب سے بول نیوز آفس کے باھر منعقدہ احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں