بول کی نئی مینجمنٹ کا نیا لالی پاپ سامنے آگیا۔پپو کے مطابق بول نیوز کے بعد اب بول انٹرٹینمنٹ سے وابستہ ملازمین بالخصوص پروگرامنگ ہیڈ کی ٹیم ممبرز نے بھی بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نئی مینجمنٹ کے سامنے اپنا مختصر اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔پپو کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات بول انٹرٹینمنٹ کے ملازمین نے بول نیوزکے ملازمین سے رابطہ کیا، دونوں چینلز کے ملازمین نئی مینجمنٹ سے وابستہ سی ای او کے کمرے میں احتجاج کرنے پہنچ گئے۔۔ جہاں سی ای او صاحب نے انہیں نیا لالی پاپ دیا کہ پُرانی مینجمنٹ کے پیسے کٹ کر کے آپ کی جون جولائی کی تنخواہوں کی ادائیگی اب ھم کرنے جارھے ھیں۔ سی ای او کے وعدے کے مطابق آئندہ چند روز میں جون کی تنخواہیں کلئیر کر دی جائیں گی جبکہ ستمبر میں جولائی اور اگست کی تنخواہیں یک مشت ادا کردی جائیں گی۔ ملازمین نے نئے سی ای او کے اس پہلے پہلے وعدے پر یقین کرتے ہوئے اُنہیں یہ تنبیہ کی ہے کہ اگر یہ وعدہ وفا نہ ہوا توہم پورے چینل کا کام بند کرکے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ ملازمین کی اِس تنبیہ کی سنجیدگی کا اندازہ اُنکے اس عمل سے لگایا جا سکتا ھے کہ بدھ کی رات سے نیوز روم کے این ایل ایز، اے پیز وغیرہ نے نیوز کے لئے پیکجز بنانا بند کر دیئے جتنے پیکجز چل رہے تھے وہ سب پرانے چلائے جارہے تھے۔ پپو کے مطابق اگر نئی مینجمنٹ بھی پُرانوں جیسی نکلی تو ادارے کے حالات بد سے بدتر ہو سکتے ہیں لہذا نئی مینجمنٹ کو چاہیئے کہ وہ شعیب شیخ کے نقشِ قدم پہ چلنے سے پرہیز کرے وگرنہ ملازمین کے ردِعمل کے لئے تیار رہے۔
بول کی نئی انتظامیہ کا نیا لالی پاپ۔۔
Facebook Comments