bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول کی نشریات فوری بحال کی جائیں، کیڈیا۔۔

کراچی ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن  نے پیمرا کی جانب سے بول نیوز  کے  لائسنس  کی ایک ماہ کیلئے معطلی اور جرمانہ عائد کرنے   کے  فیصلے کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیتے ہوئے چینل کی نشریات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین کیڈیا ذاکر علی اعوان نے  اپنے مذمتی بیان میں کہا  ایک پروگرام کو بنیاد بنا کر پورے چینل کی نشریات معطل کرنا حکومت کی جانب سے میڈیا کو کنٹرول کرنے  کی کوشش ہے۔ حکومت آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے چینل کی ایک ماہ  بندش کو صحافیوں کا معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے اس آمرانہ قدم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔۔۔ چیئرمین کیڈیا کا کہناتھا بول نیوز کی نشریات کی معطلی سے ادارے کے معاشی حالات متاثر ہوں گے جن کا اثر براہ راست میڈیا کارکنان پر پڑتا ہے۔ کراچی ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن   اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ اگر  پیمرا نے فی الفور فیصلہ واپس نہ لیا تو دیگر صحافتی  تنظیموں  کے ساتھ ملکر آزادی اظہار رائے کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائیگی۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں