pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

بول کی خاتون سینئر اینکرپرسن  کا استعفا معمہ بن گیا۔۔

بول نیوز کی خاتون سینئر اینکرپرسن  نے پہلے تو تنخواہیں نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے استعفا دیا پھر استعفا واپس بھی لے لیا۔۔یہ سب انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس سابق ٹوئیٹر پر کیا۔۔ انہوں نے پہلے ٹوئیٹ کیا کہ۔۔انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ مجھے بول سے بطور سینئر اینکر استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا ہے، میں ناظرین کو بتانا چاہتا ہوں کہ نئی انتظامیہ انتہائی غیر پیشہ ور ہے وہ کئی مہینوں سے سٹاف کی تنخواہیں ادا نہیں کر رہی، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش ہے کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ کچھ پتہ نہیں۔اس کے بعد اگلے ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ۔۔ناظرین کے لیے میں نے اپنی پچھلی ٹویٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے اور یہ کسی دباؤ میں نہیں ہے، بول کی انتظامیہ نے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر نہایت احسن طریقے سے جواب دیا ہے اور میں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے، آزاد ادارتی پالیسی کے مطابق کام جاری رکھوں گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں