bol ki bandish office par ahtejaaj

بول کی بندش، پیمرا آفس پر احتجاج۔۔

پیمرا کی جانب سے بول ٹی وی کی بندش اور چیئرمین پیمرا کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف پیمرا آفس کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق  کراچی میں واقع پیمرا کے مرکزی دفتر کے سامنے پیمرا کی جانب سے بول کی نشریات کی بندش کے  خلاف احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر چیئرمین پیمرا کے خلاف نعرے درج تھے ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سینئر صحافی نذیر لغاری کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت نے صحافیوں کو تباہ کردیا ہے ۔دو سال میں ہزاروں کی تعداد میں صحافیوں کا معاشی قتل کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے سینئر صحافی اور بول ٹی وی  کے چیف نیوز آفیسر فیصل عزیز خان نے کہا کہ دو سال میں 13 ہزار سے زائد صحافی بے روزگار ہوئے ہیں ۔حکومتی ترجمان شبلی فراز میڈیا کی زبان پر تالا لگانے کے بجائے چینلز کو چلنے دیں ۔  کراچی یونین آف جرنلسٹ سیکریٹری فہیم صدیقی نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے کبھی چینلز کی اچانک بندش کردی جاتی ہے ،کبھی لوگوں کو نکالنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں  کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران نے کہا کہ پیمرا گردی اب برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جس حکومت نے روزگار کا وعدہ کیا تھا وہ لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے ۔پی ایف یوجے کے مرکزی رہنما جی ایم جمالی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کا رویہ نامناسب ہے، اگر یہی روش برقرار رہی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں