بول نیوز کے خلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کا معاملہ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ میں پہنچ گیا۔۔سپریم کورٹ میں بول نیوز کے خلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کا کیس۔۔۔بول نیوز کیخلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔۔ جسٹس عائشہ ملک نے تنخواہوں سے متعلق از خود نوٹس کیس سننے سے انکار کردیا۔۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ بول نیوز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نیا آئینی بینچ تشکیل دیا جائے گا،معزز جج صاحبہ نے از خود نوٹس سننے سے انکار کیا ہے،کیس اہم ہے آج عدالتی کاروائی کو ملتوی کر رہے ہیں،تنخواہوں کا کیس نئے آئینی بینچ میں سماعت کیلئے لگے گا، واضح رہے یہ وہ کیس ہے جس کا ازخود نوٹس سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے لیا تھا اور درجنوں بول ورکرز کو واجبات کی ادائیگیاں بھی کرائی تھیں۔۔