bol ke switcher ne gtv mein fielding set kaarli

بول کے سوئچر نے جی ٹی وی میں فیلڈنگ سیٹ کرلی۔۔

بول کے سابق سوئچر ڈائریکٹر نیوز نے اب جی ٹی وی میں قدم جمالیے۔۔ لیکن یہاں انہیں وہ عہدہ نہیں ملا جو بول میں تھا لیکن پھر بھی وہ نیوزروم کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے حددرجہ سرگرم ہیں جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ فیلڈنگ بھی لگادی ہے۔۔پوزیشن مستحکم اور اختیارات ملتے ہی بول سے اپنے ہم خیال اور چاپلوسی ٹولے کو ایک ایک کرکے جی ٹی وی میں بلالیا ہے ۔۔ حال ہی میں تازہ ترین کھیپ جی ٹی وی پہنچ گئی ہے۔۔ جس مین ایک شفٹ انچارج، رن ڈاون پرڈیوسر سمیت وہ شخص بھی شامل ہے جسے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر ادارے نے سزا کےطور پر دوسرے ڈپارٹمنٹ میں منتقل کردیاتھا۔۔ بیشتر افراد بول کے ساتھ جی ٹی وی میں بھی کام کررہے ہیں۔۔ جی ٹی وی کے نئے بااختیار سوئچر کنٹرولر نے دیگر چینل سے پیدا گیری کرنے والے رپورٹروں کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔۔واضح رہے کہ سوئچر  کو بول سے کرپشن کی بنیاد پر فارغ کیاگیاتھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں