bol ke khilaaf pemra ne karrawai ki tayyari karli

بول کے خلاف پیمرا نے کارروائی کی تیاری کرلی۔۔

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے کمیٹی روم میں سیکریٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبریں جان کی زیر صدارت صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افضل بٹ ،  مظہر عباس ( پی ایف یو جے) ،محمد نواز رضا ( پی ایف یوجے دستور) ، رانا کوثر ، راحیل نواز سواتی( آر آئی یو جےدستور )، شکیل احمد  طارق عثمانی ( پی ایف یو جے برنا) ،  طارق ورک ( آرائی یو جے)اظہر جتوئی ،نیر علی( نیشنل پریس کلب) اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔سینئر صحافی نوازرضا کا کہنا ہے کہ ۔۔ اجلاس سے قبل کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) کے صدر حامد الرحمٰن اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب خان نے مجھے بول نیوز کے تین سو سے زائد ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کا مسئلہ اٹھانے کے لئے کہا میٹنگ میں الیکٹرانک میڈیا کے ملازمین کے لئے ملازمت کا اسٹرکچر نہ ہونے کا معاملہ  اٹھایا گیا میں  نےبول نیوز کی انتظامیہ کی وعدہ خلافی کی طرف سیکریٹری صاحبہ کی توجہ مبذول کرائی پیمرا حکام نے بتایا کہ بول انتظامیہ کو دی گئی  تین روزہ ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے آئندہ ورکنگ ڈے سے پیمرا کی شق 20 بی عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بول نیوز کے سرکاری اشتہارات بند کرنے کے خطوط لکھ دیئے جائیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں