پاکستان کے معروف میڈیا گروپ بول نیٹ ورک کو ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے حاصل کر لیا ہے۔بول نیٹ ورک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بول عالمی سطح پر پاکستانیوں کے لیے معروف نیوز اور تفریحی چینلز چلاتا ہے۔ بول اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ دیگر میڈیا گروپس کے مقابلے میں اس کی اپنی اسٹوڈیو پروڈکشن کی سہولیات ہیں۔ ایشیا پاک انویسٹمنٹ ایک سرمایہ کار کمپنی ہے جس کے دفاتر کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں ہیں۔جس نے پاکستان میں انفرااسٹرکچر، توانائی، بجلی، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ہے۔بول نیٹ ورک کے نئے چیئرمین اور سی ای او سمیر چشتی ہوں گے۔واضح رہے کہ جب عمران جونیئر ڈاٹ کام پر بول نیٹ ورک کے فروخت ہونے کی خبر پپو نے دی تھی تو اس وقت کی بول انتظامیہ نے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ بول فروخت نہیں ہوا۔ لیکن وقت نے ثابت کیا کہ پپو کی خبریں درست ہوتی ہیں ، اب بول کی نئی انتظامیہ بھی اپنے ملازمین کو یہی لالی پاپ دے رہی ہے کہ پپو کی خبروں پر دھیان نہ دیں۔۔
بول کے حوالے سے پپو کی خبر سچ ثابت ہوئی۔۔
Facebook Comments