بول کے اینکرز پر ویب چینلز اور پوڈ کاسٹ میں کام کرنے اور شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بول کے ڈپٹی سی ای او کے نام سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ۔۔ مجھے علم ہے کہ کچھ نیوز اینکرز ویب چینلز اور دوسری کمپنی/لوگوں کے پوڈ کاسٹ میں پروگرامز کی میزبانی کر رہے ہیں۔بول کے ملازم ہونے اور بول سے وابستگی ظاہر کرنے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے ۔ ایسے تمام افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسے کاموں سے فوری طور پر پرہیز کریں۔ ڈی این اور کنٹرولرز ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔پپو کا کہنا ہے کہ بول کے اینکرز کو بھی تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کا سامنا ہے۔ اینکرز کو اگست کی سیلری اب تک نہیں ملی ہے۔ دوسری طرف ورکرز کو جون اور اگست کی تنخواہ کا انتظار ہے۔
Facebook Comments