بول نیوز انتظامیہ نے اچانک بغیر کوئی نوٹس دیئے اپنے اردو اور انگریزی کے ہفت روزہ اخبار بند کردیئے۔ پپو کے مطابق ان اخبارات کے بند ہونے سے سے کم و بیش سو افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان کا روزگار ختم ہوا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی بیس سے زائد لوگ فارغ کئے گئے تھے، جس کے بعد اب تمام لوگوں کو کام سے روک دیا گیا۔ جمعہ کے روز اخبار کے صفحات بنانے کا کام روکا گیا، پپو نے ابتدائی اطلاع دی کہ اخبارات کو بند کردیا گیا ہے، لیکن جب ڈیوٹی پر موجود ملازمین سے ہماری بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ فی الحال آفیشیلی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہمیں کہاگیا ہے کہ کل کام کرنا۔ ہفتے کے روز جب ملازمین کام پر گئے تو انہیں کام کرنے سے منع کردیاگیا۔۔ پپو کی اطلاعات کی تصدیق کے لئے جب اخبار کے چیف ایڈیٹر کو واٹس ایپ پر میسیج کرکے ان سے تصدیق چاہی تو انہوں نے تاحال اس پر اپنا یا ادارے کا کوئی موقف نہیں دیا۔پپو کا کہنا ہے کہ فارغ ہونے ملازمین میں سے بیشتر کی دو ماہ کی اور کچھ کی ایک ماہ کی تنخواہ پہلے ہی ادارے کے ذمے ہے۔ دریں اثنا کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور کی نو منتخب کابینہ نے بول گروپ کے انگریزی اخبار کی بندش کے اچانک فیصلے اور ایک سو سے زاید صحافیوں اور کارکنوں کی برطرفی کے حوالے سے ایک قراد داد پیش کی ہے۔جس کو کثرت رائے سے منطور کرلیا گیاہے۔نومنتخب کابینہ نے بول گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کے بول گروپ کے انگریزی اخبار کی بندش سے متاثر ہونے والے تمام کارکنوں کو کم از کم تین ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے بصورت دیگر کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور بول انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گی۔
بول کے اخبارات بند، سو سے زائد ملازمین فارغ۔۔
Facebook Comments