bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول کا سودا ہوگیا،شرجیل میمن خریدار نہیں۔۔

بول کی فروخت کے حوالے سے جمعرات کی صبح پپو نے خبر کنفرم کی ہے کہ بول کا سودا ہوگیا ہے۔شعیب شیخ کا اب بول سے کوئی تعلق نہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے پپو کا کہنا ہے کہ بول نیوز کے بکنے کی خبر درست ھے ۔خریدار کے حوالے سے دو متضاد اطلاعات موصول ھوئی ھیں ایک یہ کہ اسے ڈائیوو کمپنی نے خرید لیاہے جبکہ دوسری اطلاع یہ گردش کرتی رہی کہ چینل زرداری صاحب خرید چکے ھیں جسکا فرنٹ مین شرجیل میمن ہیں اور انکا فرنٹ مین کوئی انجان ٹرانسپورٹ کمپنی ہے۔ پپو کے مطابق اس ڈیل سے شرجیل میمن یا آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں ہے، جس کا اظہار شرجیل میمن اپنے ایک ٹوئیٹ میں بھی کرچکے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن بول نیوز خریدنا چاہتے تھے اس کے ساٹھ فیصد شیئرز خریدنے کے لئے جو رقم آفر کی تھی وہ شعیب شیخ کو پسند نہیں آئی جس کے بعد ایک ٹرانسپورٹ کمپنی آگئے آئی اور ایک پرکشش رقم کی پیشکش کی جسے شعیب شیخ نے قبول کرلیا۔ حیرت انگیز طور پر آفیشیلی قیمت کچھ اور اور انڈردا ٹیبل قیمت اور کچھ ادا کی گئی ہے۔پپو کے مطابق تمام معاملات فائنل ہوچکے ہیں،جس کے اثرات بول نیوز میں نظر بھی آنے لگے ہیں، شعیب شیخ کے قریب سمجھے جانے والے جو لوگ مختلف شعبوں کے ہیڈز تھے ان کا فوری طور پر ایگزیکٹ میں تبادلہ کیا جارہا ہے۔مختلف ڈپارٹمنٹس کے اکثر لوگ واپس ایگزیکٹ جابھی چکے ہیں۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس ڈیل کے حوالے سے معروف اینکرپرسن سمیع ابراہیم چینل چھوڑ کر جانے والے تھے جس کا تاثر انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں بھی دیا تاہم انہیں منالیا گیا۔ پپو کے مطابق سمیع صاحب کو نئی آنے والی بول کی مینجمنٹ سے تحفظات تھے جو مالک اور نئی مینجمنٹ کے فرنٹ مینز نے دور کر دیئے۔پپو کا کہنا ہے کہ اب بول نیوز کی پالیسی مسلم لیگ نون کے حق میں ہوگی۔مبینہ طور پر نیوز روم کو اس سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں