bol news mein baray pemanay par bartaarfian

بول کا ایک اور ناٹک سامنے آگیا۔۔

بول کا ایک اور ناٹک سامنے آگیا۔ پیر کو اچانک بول کی اسکرین پر بریکنگ کی شکل میں خبر چلائی گئی کہ شعیب شیخ کا گھر گرادیا گیا۔۔ پپو نے جب اس خبر کےحوالے سے معلومات لیں تو بول میں موجود ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں”اوپر ” سے اس خبر کو چلانے کی ہدایت ملی تھی۔پپو کا کہنا ہے کہ بول غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔ گھر نہیں گرایا بلکہ ہاکس بے پر جو پرتعیش ہٹ بنایا تھا جس کی عمران جونیئر ڈاٹ کام نے ایک بار پہلے بھی خبر دی تھی اسے گرایا گیا ہے۔پپو کے مطابق ہٹ بھی پورا نہیں گرایا بلکہ بیرونی دیوار گرائی ہے، جو تجاوزات میں آتی ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس خبر کے حوالے سے بول کی اسکرین پر جتنے بھی پیکجز اور خبریں چلائی گئیں اس میں جو فوٹیجز اور وڈیو دکھائی گئی اس سے کہیں سے بھی نہیں لگ رہا تھا کسی گھر کو گرایا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں