bol intezamia phir apna wada wafa na kar saki

بول  انتظامیہ پھر اپنا وعدہ وفا نہ کرسکی۔۔

بول نیوز کی انتظامیہ کا ایک اور وعدہ وفا نہ ہو سکا ۔۔۔  انتظامیہ نے 10جون کو  بول پوٹل پہ میسج کیا تھا کہ منگل کے روز مارچ کی سیلری آجائے گی۔۔۔ ورکر  پورا دن بینک کے میسج کا انتظار کرتے رہے۔۔۔ مگر   منگل کے روز بھی بول ورکرز کی  مارچ کی سیلری نہیں آئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سیلری کے حوالے سے ایک خاص میٹنگ ہوئی جس میں ہیڈ آف نیوز ، سوئچر ڈائریکٹر نیوز اور بول کے چیف فنانشل آفیسر نے شرکت کی۔۔ اس میٹنگ میں چیف فنانشل آفیسر کو ان کے وعدے اور پورٹل پر کئے گئے اعلان کی یاددھانی کرائی گئی جس پر انہوں نے  کہا کہ۔۔ بدھ کے روز گارنٹی کے ساتھ سیلری آجائے گی۔۔جب سی ایف او سے اپریل کی سیلری کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ۔۔ اس ماہ بول ملازمین کو دو سیلری دی جائیں گی۔۔ ایک سیلری بدھ کے روز اور دوسری سیلری یہ مہینہ ختم ہونے سے پہلے ورکرز کے اکاؤنٹس میں آجائے گی۔۔ سی ایف او کا مزید کہنا تھا کہ جون سے ادارے کی کوشش ہے کہ کرنٹ سیلری پر آجائیں۔۔۔ اس میٹنگ کے حوالے سے بول ملازمین کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر نیا لالی پاپ دے دیا گیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں