کے یو جے دستور نے بول کے صدر نبیل جھکورا کے نام خط میں کہا ہے بول انتظامیہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں جاری کرے ۔ خط میں بول ٹی وی کے صدر کو یاد دلایا گیا ہے کہ ان کے ادارے میں صحافی اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں، نا تو انہیں بروقت تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں اور نا ہی گذشتہ کئی سالوں میں مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باوجود کوئی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں صدر کے یو جے خلیل ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اور عید بھی گزر گئی 3 مہینے ہوگئے تاحال ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں صدر کے یو جے دستور خلیل ناصر نے کہا کہ صحافیوں کے تنخواہیں ادا نہ کرنا سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا مالکان صحافیوں کا معاشی استحصال بند کریں۔جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور نعمت خان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران شدید مہنگائی کی وجہ ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں بول انتظامیہ نے کئی برسوں سے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائیں جبکہ اینکرز سوشل میڈیا اسٹاف کی تنخواہیں جاری کردی جاتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائے۔ جنرل سیکریٹری کے یو جے نے کہا مطالبات فوری طور پر منظور نہ ہونے کی صورت میں بول انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
بول انتظامیہ فوری تنخواہیں جاری کرے، کے یوجے دستور۔۔
Facebook Comments